QR CodeQR Code

جتنے زیادہ ایڈمنسٹریٹو یونٹ ہوں گے وفاق مضبوط ہوگا، طاہر بشیر چیمہ

23 May 2019 15:02

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب کا کہنا تھا ہمارا عمران خان صاحب سے تحریری معاہدہ ہوا تھا، آج وعدے کی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، جنوبی پنجاب سے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا گیا، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کا مقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا، آج  وعدے کی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کی بنیاد عام انتخابات سے قبل رکھی گئی، تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کا مقصد جنوبی پنجاب کا وعدہ تھا۔ طاہر بشیر چیمہ کا کہنا تھا ہمارا عمران خان صاحب سے تحریری معاہدہ ہوا تھا، آج وعدے کی تکمیل ہوتی نظر آ رہی ہے، جنوبی پنجاب سے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا گیا، عثمان بزدار پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 795875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795875/جتنے-زیادہ-ایڈمنسٹریٹو-یونٹ-ہوں-گے-وفاق-مضبوط-ہوگا-طاہر-بشیر-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org