0
Thursday 23 May 2019 15:07

عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نوید کامران بلوچ کو ان کی جگہ سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان کچھ دنوں سے اختلافات تھے، جس کے باعث سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آخری دور میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت خزانہ کے معاملات میں یونس ڈھاگا سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی تھی، جبکہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی مشیر خزانہ کا دفتر یونس ڈھاگا سے کوئی رہنمائی حاصل نہیں کررہا تھا۔ واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کے بعد سے معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی تبدیل کیا ہے، جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب