QR CodeQR Code

پشاور، یوم علیؑ کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار

23 May 2019 17:38

پشاور میں جلوس کے روٹس کی تمام گلیوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا جائیگا، پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہیگی، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی متعلقہ روٹس پر تعینات کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں حضرت علی علیہ السلام کی یوم شہادت کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، ٹانک، نوشہرہ، ایبٹ آباد سمیت صوبے بھر میں ماتمی جلوسوں کو محرم طرز پر سکیورٹی دی جائے گی۔ یوم علیؑ کے جلوسوں کیلئے صوبے بھر میں سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، جبکہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق مقامات پر دکانوں کو بند کیا جائے گا، پلازوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے، اسلحہ، جلوسوں میں ماچس اور لائیٹر لے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔ جلوس کے روٹس کی تمام گلیوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا جائے گا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہے گی، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی متعلقہ روٹس پر تعینات کر دیا جائے گا۔ اندرون شہر پشاور کیلئے سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795894/پشاور-یوم-علی-کے-موقع-پر-سکیورٹی-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org