QR CodeQR Code

جی بی متحدہ اپوزیشن کی آئینی حقوق کیلئے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں

23 May 2019 20:06

اپوزیشن لیڈر محمد شفیع خان کی زیر صدارت اپوزیشن ممبران کا اہم اجلاس ہوا، لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اسمبلی کی متحدہ اپوزیشن نے آئینی حقوق کیلئے اسلام آباد لانگ مارنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اپوزیشن لیڈر محمد شفیع خان کی زیر صدارت ممبران اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن اسمبلی جاوید حسین، نواز ناجی، راجہ جہانزیب شریک ہوئے۔ اجلاس میں جی بی کے آئینی حقوق کیلئے وفاقی کی عدم دلچسپی اور سپریم کورٹ میں بہانے تلاش کرنے کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپوزیشن ممبران نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795917/جی-بی-متحدہ-اپوزیشن-کی-ا-ئینی-حقوق-کیلئے-اسلام-ا-باد-لانگ-مارچ-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org