0
Thursday 23 May 2019 20:50

سعودی عرب، عیدالفطر کے موقع پر 3 اور معروف مذہبی شخصیات کا سر قلم کر دیا جائیگا

سعودی عرب، عیدالفطر کے موقع پر 3 اور معروف مذہبی شخصیات کا سر قلم کر دیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ نیوز ویب سائٹ "مڈل ایسٹ آئی" کے مطابق سعودی حکام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ سعودی عرب میں حکومت کے خلاف سیاسی بیان دینے پر دہشتگردی کے الزام میں قید سعودی عرب کی 3 مشہور و معروف مذہبی شخصیات "سلمان العودہ"، "عوض القرنی" اور "علی العمری" کو جلد ہی موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دو حکومتی ذرائع اور قید افراد کے ایک قریبی رشتہ دار کے مطابق جلد ہی دہشتگردی کے الزام میں قید ان تینوں شخصیات کی موت کے پروانے جاری کر دیئے جائیں گے اور رمضان کے فوراً بعد ہی ان کے سر تن سے جدا کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ "سلمان العودہ" سعودی عرب کے مشہور علماء میں سے ایک ہیں، جنہیں 2017ء میں ٹوئٹر پر سعودی عرب کے قطر کے ساتھ مصالحہ کر لینے کا مطالبہ کرنے کے جرم میں قید کر لیا گیا تھا۔

اسی طرح "عوض القرنی" بھی اہلسنت مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک واعظ، مصنف اور یونیورسٹی کے استاد ہیں جبکہ "علی العمری" ایک معروف اینکر پرسن ہیں، جو مختلف طریقوں سے سعودی بادشاہت کی مخالفت کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان دونوں کو بھی ستمبر 2017ء می ہی قید کیا گیا تھا۔ سعودی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے نام منتشر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی قتل کئے گئے 37 قیدیوں کی موت، جن میں سے زیادہ تر حجاز کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ مسلمان تھے، سعودی بادشاہت کی طرف سے عالمی برادری کے لئے ایک چیک تھا، جس کا مقصد عالمی برادری کی اس مسئلے کی طرف توجہ اور سیاسی قتل و غارت کی مذمت کی شدت کا اندازہ لگانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 795935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش