0
Thursday 23 May 2019 23:45
کیا آپ میڈیکل ڈاکٹر ہیں؟ فیصل جاوید کا فردوس عاشق سے سوال

قائمہ کمیٹی اجلاس، فیصل جاوید اور فردوس عاشق کے درمیان دلچسپ مکالمہ

قائمہ کمیٹی اجلاس، فیصل جاوید اور فردوس عاشق کے درمیان دلچسپ مکالمہ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے پوچھا کیا آپ ڈاکٹر ہیں؟ فردوس عاشق بولیں لو جی! آ پ کو پتہ ہی نہیں کہ میں ڈاکٹر ہوں، میں تو سرجن بھی ہوں، جہاں کام ٹھیک نہ ہو رہا ہو، آپریشن کردیتی ہوں اور جہاں کمزوری ہو وہاں طاقت کا انجکشن لگا دیتی ہوں، فیصل جاوید جھینپتے ہوئے بولے میں سمجھا آپ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس شروع ہوا، تو سینیٹر پرویز رشید نے وزیراطلاعات کی سیٹ خالی دیکھ کرسوال داغا فیصل صاحب! آج کل وزیراطلاعات کون ہیں؟ فیصل جاوید نے جواب دیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔ پرویز رشید بولے ہماری خوش قسمتی ہوتی اگر وہ اجلاس میں آ جاتے۔ فیصل جاوید نے کہا آپ کو تو معلوم ہے اس عہدے کا، آپ خود اس کے وزیر رہے ہیں۔ پرویزرشید نے فیصل جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو برطرف وزیر ہوں، اللہ انہیں اس بد انجام سے بچائے۔

اسی دوران معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اجلاس میں پہنچ گئیں، پرویز رشید نے کہا ان کی نظر میں فردوس عاشق اعوان کا مقام بہت بلند ہے، وہ اس سے زیادہ کی اہل ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی فردوس عاشق کو بھی ترقی دے کر وزیر بنائے۔ ایک موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پی ٹی وی کے پینشنرز کا مسئلہ حل نہ ہونے کا سوال پوچھا تو فردوس عاشق اعوان نے کہا وہ ڈاکٹر ہیں اور جانتی ہیں مرض کا علاج کیسے کرنا ہے، فیصل جاوید نے قدرے حیرت سے پوچھا کیا آپ میڈیکل ڈاکٹر ہیں؟ فردوس عاشق بولیں آپ کو ابھی تک یہی پتہ نہیں چل سکا کہ میں میڈیکل ڈاکٹر ہوں؟ فیصل جاوید جھینپتے ہوئے بولے میں سمجھا آپ پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ میں سرجن بھی ہوں، اور جانتی ہوں کس ادارے کے کیا مسائل ہیں، ان کے حل کے لئے کب اور کیسے سرجری کرنا ہے، اور کس کو طاقت کا انجکشن لگانا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 795955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش