0
Thursday 23 May 2019 23:55

معاشی بدحالی سابقہ حکومتوں کی کرپشن کا نتیجہ ہے، ذوالفقار مرزا

معاشی بدحالی سابقہ حکومتوں کی کرپشن کا نتیجہ ہے، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ وہ پیشیاں بھگت بھگت کر نیب کو تھکا دیں گے، آصف علی زرداری نے کرپشن ہی اتنی کی ہے کہ ان پر کیس پر کیس بن رہے ہیں اور ایک کیس کے اندر مزید پانچ پانچ چھ چھ کیس نکل رہے ہیں، ان حالات میں نیب کے تفتیش کار تو یقینی طور پر تھک جائیں گے، آصف علی زرداری کو اب گرفتار کرکے نیب کیا کرے گا، سندھ میں شوگر انڈسٹری کی تباہی میں آصف علی زرداری کے لاڈلے انور مجید کا ہاتھ ہے، شوگرملیں بند ہونے سے ہزاروں محنت کش بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اندرون سندھ کے علاقے پنگریو میں افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ملک میں جاری موجودہ مہنگائی اور معاشی بدحالی سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے، موجودہ وفاقی حکومت کو خزانہ خالی ملا تھا۔

ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کو معاشی طور پر ٹریک پر لانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے، اس کے نتائج جلد ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے، صوبائی ادارے کرپشن کا گڑھ اور عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے باعث صوبے مالی طور پر کافی حد تک خودمختیار ہوگئے ہیں، مگر سندھ کو اس ترمیم کے تحت ملنے والی رقم حکمران جماعت کی کرپشن کی نظر ہو رہی ہے اور صوبے کے عوام کو اٹھارہویں ترمیم کے کوئی ثمرات نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدترین طرز حکمرانی کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش