QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد

24 May 2019 00:29

عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا میں گرم جوشی سے اظہارِ تشکر کرتا ہوں، میں نے اس خطے میں ہمیشہ ہی امن و ترقی کو اولیت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارک دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔ عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا میں گرم جوشی سے اظہارِ تشکر کرتا ہوں، میں نے اس خطے میں ہمیشہ ہی امن و ترقی کو اولیت دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں 542 نشستوں کے ایوان میں بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد کو 343 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 795962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795962/وزیراعظم-عمران-خان-کی-الیکشن-میں-کامیابی-پر-مودی-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org