0
Friday 24 May 2019 09:26

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا جس کے لیے مشیر خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو بجٹ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت وفاقی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزارت خزانہ میں ہوا، اجلاس میں بجٹ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔ قومی اقتصادی سروے دس جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 795981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش