0
Friday 24 May 2019 12:23

ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کریں گے۔ مذاکرات میں پاک ایران تعلقات اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملیں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا یہ پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 796001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش