0
Friday 24 May 2019 12:37

پشاور میں سلنڈر استعمال کرنیوالے درجنوں مالکان گرفتار

پشاور میں سلنڈر استعمال کرنیوالے درجنوں مالکان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹس اور تندوروں میں گیس سلینڈر استعمال کرنے پر منیجرز و مالکان کو گرفتار کرتے ہوئے سلینڈروں کو ضبط کرلیا۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گیس سلینڈر کے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں میں استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمٰن نے محکمہ حقوق صارفین تحفظ کے افسران کے ہمراہ ورسک روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس، تندوروں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانوں میں سی این جی سلینڈر بطور ایندھن استعمال کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے تمام سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فلنگ سٹیشن میں کھلے سی این جی سلینڈر میں سی این جی نہ بھریں جبکہ انہوں نے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں سے فوراََ سی این جی سلینڈر ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 796004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش