0
Friday 24 May 2019 14:10

فاٹا انضمام کے بعد قبائلی صنعت کار تذبذب کا شکار

فاٹا انضمام کے بعد قبائلی صنعت کار تذبذب کا شکار
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے قبائلی ضلع خیبرباڑہ کے صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قبائلی اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کے علاوہ صنعتی زون کے قیام اور روزگار کے دیگر مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ باڑہ تحصیل کے صنعت کاروں حاجی عمر خان، حاجی شفیق آفریدی، زبیر آفریدی اور دیگر نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور فاٹا سٹیل ملز کے صدر محمد اسلم آفریدی کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ صنعت کاروں کی وفد نے چیئرمین سینیٹ سے فاٹا انضمام کے دوران قبائلی اضلاع میں 5 سال تک ٹیکس سے فری زون قرار دینے کی حکومتی اعلان پر عمل نہ کرنے کی شکایات  پیش کیں۔ اس موقع پر صنعتکاروں نے چیئرمین سینیٹ کو قبائلی اضلاع میں بے تحاشا ٹیکسز لینے کے بارے میں شدید ردعمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی صنعت کار تذبذب کا شکار ہیں، جس کے باعث قبائلی اضلاع میں انڈسٹریز مزید زوال کی جانب بڑھ رہی ہے اور اگر قبائلی اضلاع میں انڈسٹریز کو ٹیکس سے استثنٰی نہیں ملا تو یہاں انڈسٹری زون کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام کا ہنگامی اجلاس بلا کر قبائلی اضلاع کے صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کا فوری حل نکالنے کی ہدایات جاری کیں۔
 
خبر کا کوڈ : 796012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش