0
Saturday 18 Jun 2011 18:11

کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات

کیمرون منٹر کی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی اور پاک امریکا تعلقات کو مزید بہتر بنانے، پاکستان اور افغانستان کے بارے میں امریکا کے نائب نمائندہ خصوصی فرینک ریجورو کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے جمعہ کی شام دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان میں امن وسلامتی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا کے بجائے سرکاری چینل کے ذریعے ڈپلومیسی اور پیغام رسانی پر زور دیا گیا۔ پاکستان نے پاک افغان سرحدی علاقے پر واقع فوجی چوکی زیارت میں نیٹو اور ایساف کے جنگی طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان نے اپنی تشویش سے امریکی سفارتخانے کو آگاہ کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بیان کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ امریکہ، نیٹو اور ایساف کے ساتھ فوجی اور سفارتی سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ڈپٹی تمائندہ خصوصی برائے پاکستان افغانستان فرینک ریجورو کے آئندہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 79602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش