0
Friday 24 May 2019 17:51

کوئٹہ، نمازِِ جمعہ کے وقت مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی

کوئٹہ، نمازِِ جمعہ کے وقت مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا جس وقت نمازی  وضو کر رہے تھے،مسجد نمازیوں سےبھری ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچے۔ دھماکے سے متاثر ہونے والے نمازیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کوئٹہ، پشتون آباد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
 
 
 
 
 
 
 
 
 
کوئٹہ کے سول اسپتال میں اب تک پانچ زخمی منتقل کئے جا چکے ہیں، جبکہ کئی زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کے طبی امداد اور علاج میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، انہوں نے عبادت گاہوں اور دیگر عوامی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سہولتکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے، گھناؤنی سازش کے تحت بلوچستان، ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھر مسلم لیگ نون کے صدر، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعہ کےدوران اللہ کے گھر میں خون ریزی کرنیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، دہشتگردی کا عفریت ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی سستی، لاپرواہی مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فی الفور پارلیمان کو اعتماد میں لے۔
خبر کا کوڈ : 796060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش