QR CodeQR Code

برطانوی وزیراعظم کا استعفٰی، پاکستانی نژاد ساجد جاوید کے وزیراعظم بننے کا امکان

24 May 2019 18:13

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی وزارت عظمیٰ کے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ ٹوری پارٹی کے نئے لیڈر کے لیے بھی مضبوط اُمیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس 30 اپریل کو پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیرد اخلہ تعینات کیا گیا تھا۔ ساجد جاوید کو امبررڈ کے مستعفی ہونے پر وزیر داخلہ تعینات کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران تھریسامے نے کہا افسوس! میں ڈیل کی منظوری کے لیے ارکان کو قائل کرنے میں ناکام رہی۔ میں 7 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائوں گی۔ تھریسامے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اب نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع ہو گا۔ جس کے لیے پاکستانی نژاد سیاسی رہنما کے برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی وزارت عظمیٰ کے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ ٹوری پارٹی کے نئے لیڈر کے لیے بھی مضبوط اُمیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس 30 اپریل کو پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیرد اخلہ تعینات کیا گیا تھا۔ ساجد جاوید کو امبررڈ کے مستعفی ہونے پر وزیر داخلہ تعینات کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ میں شامل پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو نیا وزیرداخلہ مقررکیا تھا۔ یاد رہےکہ امبررڈ نے امیگریشن سے متعلق حقائق چھُپانے پر تنقید کے بعد استعفٰی دیا تھا۔ ساجد جاوید جوکہ برومز گروو سے پارلیمنٹ کے رکن ہیں، حکومت میں بلدیات، تعمیرات اور کمیونیٹیز کے وزیرتھے۔ ساجد جاوید کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا اعلان برطانوی حکومت نے ٹویٹر پیغام پر بھی کیا۔ تاہم اب تھریسامے کے بریگزٹ معاملے پر استعفے کے اعلان کے بعد پاکستانی نژاد ساجد جاوید کے برطانوی وزیراعظم بننے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھریسامے کےاستعفے کے بعد ان کی جگہ برطانیہ کی وزارت عظمٰی سنبھالنے کے لیے جو شخصیات اہل ہیں ان میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید ،مائیکل گوو،بورس جانسن ،جریمی ہنٹ اور ایمبرڈ شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 796075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796075/برطانوی-وزیراعظم-کا-استعف-ی-پاکستانی-نژاد-ساجد-جاوید-کے-بننے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org