0
Friday 24 May 2019 18:44
خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جواد ظریف

پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنیکی کوشش جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی

پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنیکی کوشش جاری رکھے گا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور ایرانی وفد کی جواد ظریف نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ پاک ایران مذاکرات میں فریقین نے دو طرفہ معاملات میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے، پاکستان امن و استحکام کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کوشش جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاک ایران وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 796088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش