QR CodeQR Code

آرمی چیف جواد ظریف ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

24 May 2019 19:26

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لئے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطے کو مسائل سے دور رکھنے اور امن کے لئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 796106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796106/جنگ-کسی-کے-مفاد-میں-نہیں-خطے-امن-کیلئے-تمام-فریقین-کو-اپنا-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org