0
Friday 24 May 2019 23:31

اصغریہ علم و عمل تحریک کی کوئٹہ مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اصغریہ علم و عمل تحریک کی کوئٹہ مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کوئٹہ پشتون آباد مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد عالم ساجدی نے کہا کہ دہشتگردی ناسور بن گئی ہے، جبکہ ادارے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد پر حملے نے سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگرد گروہ کے سربراہ آزاد کرنے کے بعد مسلسل دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف ثبوت نہ ملنا عوام سے مذاق کرنے کے مترادف ہے۔ محمد عالم ساجدی نے وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ یوم علیؑ، یوم القدس اور عید کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 796108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش