QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

24 May 2019 20:09

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ مقدس مہینے کے دوران مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے شیطان کے پیروکار درندے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن ان کو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے کے دوران مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے شیطان کے پیروکار درندے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں مسجد کے اند ر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن ان کو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کوئٹہ کے علاقے پشین آباد میں قائم مسجد رحمانیہ مسجد کے اندر دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 796109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796109/بلاول-بھٹو-زرداری-اور-مراد-علی-شاہ-کی-کوئٹہ-میں-دھماکے-شدید-الفاظ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org