0
Friday 24 May 2019 20:45

لاہور، 31 مئی کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جائیں گی

لاہور، 31 مئی کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جائیں گی
اسلام ٹائمز۔ ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعتہ الوداع 25 رمضان المبارک مطابق 31 مئی کو ’’یوم القدس‘‘ کی مناسبت سے لاہور میں مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے جامع مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے ریلی برآمد ہوگی جو نیلی بار چوک سے ہوتی ہوئی سول سیکرٹریٹ پہنچے گی جہاں سے ناصر باغ سے ہوتی ہوئی استبول چوک، انار کلی، جی پی او چوک، ہائیکورٹ، ریگل چوک سے ہوتی ہوئی فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے پہچنے گی جہاں آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما خطاب کریں گے۔ دوسری ریلی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت ٹی بی یو ایم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ تیسری ریلی اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر نکالی جائے گی۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی نکالی جائے گی۔ جنکہ ان ریلیوں میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیم کے رہنما بھی شرکت کریں گے اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 796118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش