0
Friday 24 May 2019 20:52

آل پارٹیز آزادیِ قدس و کشمیر طلبہ کانفرنس 28 مئی کو لاہور میں ہوگی

آل پارٹیز آزادیِ قدس و کشمیر طلبہ کانفرنس 28 مئی کو لاہور میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تمام طلبا تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم "متحدہ طلبہ محاذ" کے تعاون اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرانتظام آل پارٹیز آزادیِ قدس طلبہ کانفرنس لاہور میں منگل 28 مئی کو ایمبسڈر ہوٹل میں ہوگی۔ کانفرنس میں اہم ملکی سیاسی و مذہبی شخصیات شریک ہونگی۔ آئی ایس او مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے لاہور میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مسئلہ فلسطین وکشمیر کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کے اتحاد کا ایک اہم محور ہے، کانفرنس کے انعقاد سے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرکے ثابت کریں گے کہ فلسطینی تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہتے ہونے کے باوجود اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکایا بلکہ ہمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔  عارف حسین نے شرکا اجلاس کو مزید بتایا کہ کانفرنس میں 20 سے زائد طلبہ تنظیموں سمیت فلسطینی طلبہ بھی شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 796120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش