0
Friday 24 May 2019 21:06

امریکہ افغانستان کی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، سنی تحریک

امریکہ افغانستان کی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے رہنماﺅں کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت، ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، مساجد اور عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانیوالے انسان کے روپ میں بھیڑے ہیں، ایسی مذموم کارروائیوں سے قوم کو منتشر نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان پاکستان کی دھڑکن ہے، پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے زاید دہشتگردوں کے نرغے میں ہے ، پاک افواج و دیگر سکیورٹی اداروں کا مثبت کرادار مثالی ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری افغان جنگ میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان کے نہتے عوام سے لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ کوئٹہ مسجد رحمانیہ میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے مک دشمن قوتیں اپنے منفی عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد حسین، سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، اراکین صوبائی رابطہ کمیٹی پنجاب مفتی لیاقت حسین گجراتی، سید عثمان حیدر شاہ نقوی، پیر محمد چشتی و دیگر نے کہاکہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کو کڑا محاسبہ ہونا چاہئے۔ رہنماﺅں نے کوئٹہ بم دھماکے شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لوحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 796121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش