0
Friday 24 May 2019 21:48

گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا، علامہ عبدالخالق اسدی

گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ڈالر کی اونچی اڑان اور معاشی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اور پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا اور معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کیلئے چیلنج ہے، اس مشکل وقت میں ہمیں بحیثیت قوم مل کر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال 2019-20 کا بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق  ہونا چاہیے اور بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ایسے اقدامات تجویز کیے جائیں جن سے وسائل میں اضافہ ہو اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے اور امپورٹس میں کمی کو یقینی بنائے تاکہ روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں اوپر لایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 796124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش