0
Friday 24 May 2019 23:14
پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہونگے

امریکہ کیجانب سے ایران کو جنگ کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

جمعۃ الوداع کو ملک گیر یوم القدس منایا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
امریکہ کیجانب سے ایران کو جنگ کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت یوم علی ؑ کے جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائے۔ جمعۃ الوداع قبلہ اول کی آزادی اور اپنے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر یوم القدس منائیں گے، اسلامی ملک ایران پر اقتصادی پابندیاں کھلی دہشتگردی ہیں، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلامی ممالک سے کہتے ہیں کہ باہمی تنازعات سے نکلیں اور جنگوں کو ختم کریں، دشمن طاقتور اسلامی ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اکیس اور بیس رمضان کو ملک بھر میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے جلوس عزا نکالے جائیں گے، حکومت سے کہتے ہیں کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ان جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔ اسلام آباد میں بری امام کے جلوس کو کچھ شرپسند عناصر ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ڈیل آف دی سینجری مظلوم فلسطینوں سے ان کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے، جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین پر فلسطینوں کا حق ہے، قبلہ اول کی آزادی مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جمعۃ الوداع کو ملک گیر یوم القدس منائیں گے۔ اس موقع پر ملک گیر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں کھلی دہشتگردی ہیں، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کو جنگ کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے ایک مرتبہ پھر مسنگ پرسنز کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، جتنے بھی شیعہ مسنگ پرسنز ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 796134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش