0
Saturday 25 May 2019 10:45

فرانس میں دھماکا، 13 افراد زخمی

فرانس میں دھماکا، 13 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے وسطی شہر لیون میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی کیمرے کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مشکوک شخص دھماکے کے مقام پر سائیکل پر آیا اور ایک مشہور بیکری کے باہر تھیلا رکھ کر چلا گیا تھا۔ خیال ہے کہ دھماکا اسی بیگ میں ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 796168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش