0
Saturday 25 May 2019 11:39

گلگت، نیب کورٹ سے سزا یافتہ سابق سیکرٹری سمیت 2 افسران کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم

گلگت، نیب کورٹ سے سزا یافتہ سابق سیکرٹری سمیت 2 افسران کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق سیکرٹری ایکسائز محمد علی یوگوی اور سیکشن آفسر گجر خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔ دونوں افسران کو نیب کورٹ نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ دوسری جانب جسٹس ملک حق نواز نے گذشتہ روز پولیس اور وکلاء کے مابین لڑائی میں انسداد دہشتگردی کے دفعات لگا کر درج ایف آئی آر میں شامل وکلاء مبارک ایڈووکیٹ، عثمان ایڈووکیٹ اور فرمان ایڈووکیٹ کی قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کر لی۔
خبر کا کوڈ : 796174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش