0
Saturday 25 May 2019 11:40

فیصل آباد، یوم القدس کے پوسٹر لگانے پر آئی ایس او کے 2 عہدیدار گرفتار، بعدازاں رہا

فیصل آباد، یوم القدس کے پوسٹر لگانے پر آئی ایس او کے 2 عہدیدار گرفتار، بعدازاں رہا
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں یوم القدس کی مناسبت سے پوسٹر لگانے پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے 2 اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے صدر فخر عباس اور سیکرٹری نشر و اشاعت عباس گذشتہ شب شہر میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے پوسٹر آویزاں کروا رہے تھے کہ سول لائن پولیس نے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی، جس کے بعد سینئر رہنماؤں کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 796176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب