QR CodeQR Code

فیصل آباد، یوم القدس کے پوسٹر لگانے پر آئی ایس او کے 2 عہدیدار گرفتار، بعدازاں رہا

25 May 2019 11:40

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے صدر فخر عباس اور سیکرٹری نشر و اشاعت عباس گذشتہ شب شہر میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے پوسٹر آویزاں کروا رہے تھے کہ پولیس نے دونوں رہنماؤں کا حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں یوم القدس کی مناسبت سے پوسٹر لگانے پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے 2 اہم عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے صدر فخر عباس اور سیکرٹری نشر و اشاعت عباس گذشتہ شب شہر میں یوم القدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے پوسٹر آویزاں کروا رہے تھے کہ سول لائن پولیس نے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی، جس کے بعد سینئر رہنماؤں کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 796176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796176/فیصل-آباد-یوم-القدس-کے-پوسٹر-لگانے-پر-آئی-ایس-او-2-عہدیدار-گرفتار-بعدازاں-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org