0
Saturday 25 May 2019 21:33

بہترین عمل اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہے، علامہ مجاہد عبدالرسول

بہترین عمل اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہے، علامہ مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ روزہ پُرامن معاشرے کی ترغیب کہلاتا  ہے، رسول اکرم کا ارشاد ہے جو تم سے جھگڑا کرے تم اسے کہہ دو میں روزے سے ہوں، عشرہ مغفرت شروع ہو چکا ہے اس عشرے میں ہمیں اپنی اور پوری امت کی مغفرت کی بھیک مانگنا چاہیے اور روزہ کی اصل روح کو سمجھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد وارث علی لاہور میں مفتی شفاقت علی کی جانب سے دی جانیوالی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ پیر شیر محمد مجتبائی، قاری عنصر سلطانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیسا روزہ دار ہے جو حلال اشیاء کو خورونوش کو تو ترک کر دیتا ہے مگر جہنم میں لے جانیوالے اور اللہ کو ناراض کرنیوالے اعمال ترک نہیں کرتا ہمیں اس ماہ مقدس کو اپنے لیے باعث مغفرت اور بخشش بنانا چاہیے اللہ کی بارہ گاہ میں اپنے معاملات کے حل کیلئے دعا کرنی چاہیے کیونکہ رب العزت اس ماہ مقدس میں ہر دعا کو قبول کرتے ہیں مسلمان کو چاہیے کہ آپس میں صلہ رحمی سے پیش آئیں اور رمضان المبارک کے تقدس کو پیش نظر رکھیں جسے اللہ اپنے بندوں کو معاف کر دیتا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو معاف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے اور ہمیں اردگرد خیال رکھنا چاہیے جو ہمارے مسلمان بھائی مفلس، غریب، نادار اور حقدار ہیں، ہمیں ان کی مدد کرکے اللہ تعالی کی ر ضا حاصل کرنی چاہیے، اللہ کو راضی کرنے کا بہترین عمل یہی ہے کہ اللہ کی مخلوق کو راضی کیا جائے، جس سے اللہ کی مخلوق راضی ہو جائے اللہ بھی اس سے راضی ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش