0
Saturday 25 May 2019 11:50

کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کیلئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کیلئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں شہید ہونے والے پاکستانی فوجی کو ایوارڈ سے نوازا۔ پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ نعیم رضا کا ایوارڈ امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ دیا۔ اقوام متحدہ کا ایوارڈ ہر سال امن مشنز میں شہید ہونے والے فوجی، پولیس اور سویلین پیس کیپرز کو دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے جانب سے عالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے جبکہ امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں فوجی اہلکار نائیک نعیم رضا نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی بلال زخمی ہو گیا تھا جبکہ پاکستانی اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کر کے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ کانگو افریقہ کا ایک ملک ہے جس نے 1960ء میں فرانس سے آزادی حاصل کی۔ اس کا دار الحکومت برازاویل کہلاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 796180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش