0
Saturday 25 May 2019 15:22

پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے، شیخ رشید احمد

پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا وقت کی مجبوری ہے۔ آٹا، گیس، چینی مہنگی ہونے کی وجہ سابق حکمران ہیں۔ شیخ رشید احمد نے لاہور ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے خلاف کارروائی نہ کرے جبکہ ملک کی دولت کو لوٹنے والے نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں تیزی سے پھیلتے موذی مرض ایڈز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دنیا میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں میں ایڈز وائرس موجود ہے جبکہ ان کی ماں کو موذی مرض نہیں ہے۔ اس معاملے پر سندھ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے۔

شیخ رشید احمد نے سندھ کی وزیر صحت سے استعفٰی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایڈز پھیلنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، اگر سندھ حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو صوبائی وزیر صحت کو لازمی استعفٰی دینا چاہیئے، جبکہ لاڑکانہ میں بچوں کا ایک اسپتال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کو نسلی بنیادوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔ شیخ رشید احمد نے سال 2020ء کو مسائل کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایران اور عراق جیسا وقت بھی آسکتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا جبکہ بھارتی انتخابات میں مودی نے کسی ایک مسلمان کو نشست نہیں دی اور نہ ہی کسی مسلمان سے ووٹ مانگا۔

وفاقی وزیر ریلوے کہا کہ عید پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ سرسید ایکسپریس کا ایک پرزہ نہ ملنے کی وجہ سے اس کا افتتاح 15 دن کے لئے مؤخر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں اور تمام ڈویژنز کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں میریٹ سے ہٹ کر بھرتی کی گئی وہاں کے ڈی ایس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے پاکستان ریلوے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کر دیں گے۔ جس میں خسارہ کم ہے اور آمدن زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 796213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش