0
Saturday 25 May 2019 16:17

پاراچنار، آج 19 رمضان المبارک کو یوم شہداء کے طور پر منایا گیا

پاراچنار، آج 19 رمضان المبارک کو یوم شہداء کے طور پر منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ آج 19 رمضان المبارک کو پاراچنار میں حسب سابق یوم شہداء منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ پاراچنار اور مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں کرم بھر کے ہزاروں شہداء کے تصاویر نصب کئے گئے تھے۔ شہداء کے خانوادوں سمیت شہداء کے متوالوں نے جوق در جوق آکر بڑے شوق و انہماک سے ان تصاویر کی زیارت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار اور مدرسہ رہبر معظم دونوں مقامات پر مجلس عزا کے دوران مقررین نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کرم میں آج عزت اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کو ان شہداء کے خون کا مرہون منت قرار دیا۔  مقررین نے کہا کہ ہم اپنے ان محسن شہداء کے مقروض ہیں۔ اور اس قرضے کو ہم نے انکے خانوادوں کے ساتھ کمک کرنے کی صورت میں چکانا ہے۔ چنانچہ ہمیں چاہئے کہ عید سے پہلے پہلے اپنی خوشیوں میں ان شہداء کے ساتھ مالی، کپڑوں اور سامان کی صورت میں کمک کرکے شامل کریں۔
خبر کا کوڈ : 796227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش