QR CodeQR Code

سندھ میں نئے صوبے سے متعلق ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، ایم کیو ایم پاکستان

25 May 2019 17:38

وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ عمران خان کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لئے آگے بڑھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق مؤقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے، ایم کیو ایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لئے آگے بڑھا جائے، نئے صوبے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں 2 ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے شہری نوجوان کا روزگار چھینا گیا اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب برتا گیا۔


خبر کا کوڈ: 796246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796246/سندھ-میں-نئے-صوبے-سے-متعلق-ہر-قانونی-راستہ-اختیار-کیا-جائے-گا-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org