QR CodeQR Code

ذاکر موسیٰ کی شہادت، کشمیر مین دوسرے روز بھی ہمہ گیر ہڑتال

25 May 2019 23:25

ذاکر موسٰی کے جاں بحق ہونے کے خلاف اچانک ہڑتال کے نتیجے میں جمعہ کی صبح سے ہی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ ترال میں خونین معرکہ آرائی کے دوران انصار الغزوۃ الہند کے چیف کمانڈر ذاکر موسٰی کے جاں بحق ہونے کے خلاف یہاں مکمل ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، جبکہ جنوبی کشمیر اور پائین شہر میں بغیر اعلان کرفیو نافذ کیا گیا۔ ہڑتال کے دوران سرینگر کے علاوہ بانڈی پورہ، سوپور، کولگام کے علاوہ دیگر علاقوں میں ٹیر گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا گیا، جس نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ کے فیصلوں کے نتیجے میں تعلیمی ادارے مقفل رہے، یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی کئے گئے، جبکہ بانہال، بارہمولہ ریل سروس کو معطل کرنے کے علاوہ کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کو منقطع کیا گیا۔

ذاکر موسٰی کے جاں بحق ہونے کے خلاف اچانک ہڑتال کے نتیجے میں جمعہ کی صبح سے ہی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوکر رہ گئی۔ شہر خاص اور سول لائنز کے کچھ علاقوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ قابض فورسز نے تمام سڑکوں اور چوراہوں پر خاردار تاریں بچھاکر اامد و رفت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ غیر اعلانیہ کرفیو کے نتیجے میں پوری شہری آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی۔ ادھر جنوبی کشمیر میں پلوامہ، ترال، پانپور، اونتی پورہ، بجبہاڑہ، اننت ناگ اور دیگر کچھ حساس قصبوں کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے تحت سخت بندشوں کے ساتھ ساتھ اضافی فورسز تعینات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 796247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796247/ذاکر-موسی-کی-شہادت-کشمیر-مین-دوسرے-روز-بھی-ہمہ-گیر-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org