0
Saturday 25 May 2019 23:25

مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رہیں

مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رہیں
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل دوسرے بھی بعض علاقوں میں کرفیو کے تحت پابندیاں عائد رکھی گئی ہیں۔ یہ پابندیاں گذشتہ روز سے جاری ہیں۔ ان پابندیوں کا اطلاق عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ کے قابض فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔ انصار غزوة الہند کے چیف کمانڈر ذاکر موسیٰ کو قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈاڈہ سرہ علاقے میں جمعرات شام دیر گئے جاں بحق کردیا گیا۔

حکام نے کہا کہ سرینگر کے کچھ علاقوں، کولگام اور پلوامہ قصبہ جات میں لوگوں کی نقل و حمل پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ حکام نے آج مسلسل دوسرے روز بھی سبھی تعلمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل رکھی گئی تھی۔ سرینگر کے جن پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، ان میں نوہٹہ، رعناواری، خانیار، صفاکدل اور ایم آر گنج شامل ہیں، جبکہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ علاقوں میں جزوی پابندیاں عائد رکھی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب