QR CodeQR Code

مودی کشمیر کو بھارتی آئین میں خصوصی پوزیشن فراہم کرنیوالے دفعات کو منسوک نہیں کرسکتے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

25 May 2019 23:28

سرینگر پارلیمانی نشست پر جیت درج کرنے والے نیشنل کانفرنس کے صدر نے جموں پہنچ کر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کے دوران اس بات کا دعوٰی کیا ہے کہ نریندر مودی جموں و کشمیر کی خصوصی شناخت کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنیکے متحمل نہیں ہوسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعوٰی کیا کہ نریندر مودی جموں و کشمیر کو بھارتی آئین میں خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والے دفعات 370 اور 35 اے کو منسوخ نہیں کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں سرینگر پارلیمانی نشست پر جیت درج کرنے والے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں پہنچ کر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات کا دعوٰی کیا ہے کہ نریندر مودی جموں و کشمیر کی خصوصی شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی جموں و کشمیر کو بھارتی آئین میں خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والے دفعات 370 اور 35 اے کو نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا نریندر مودی پارلیمانی انتخابات میں دوبارہ جیت درج کرنے سے کتنے ہی بڑے طاقتور کیوں نہ بن گئے ہوں لیکن وہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کے بعد طاقتور انسان کیوں نہ بن گئے ہوں، وہ دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کے زوال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پانچ سال بعد دوبارہ منظرنامے پر چھا جائیں گے اور میں نہیں سمجھتا کہ حلقہ انتخاب امیٹھی کے لوگ راہل گاندھی کو کبھی بھولیں گے۔


خبر کا کوڈ: 796275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796275/مودی-کشمیر-کو-بھارتی-ا-ئین-میں-خصوصی-پوزیشن-فراہم-کرنیوالے-دفعات-منسوک-نہیں-کرسکتے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org