0
Sunday 26 May 2019 15:22

مقبوضہ کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات تیسرے روز بھی معطل

مقبوضہ کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات تیسرے روز بھی معطل
اسلام ٹائمز۔ عسکری کمانڈر ذاکر موسٰی کی ہلاکت کے پیش نظر موبائیل انٹرنیٹ خدمات تیسرے روز مکمل طور پر معطل رکھی گئیں تاہم آج دوپہر کے بعد کشمیر کے کچھ حصوں میں ٹو جی انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی۔ انصار الغزوة الہند کے چیف کمانڈر ذاکر موسٰی کی ہلاکت کے پیش نظر عوامی غم و غصہ کی لہر کو روکنے کے لئے اور امکانی احتجاج کے پیش نظر کشمیر بھر میں آج تیسرے روز بھی موبائیل انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر منقطع رکھی گئیں۔ انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کے نتیجے میں پیشہ وارانہ ذمہ داری انجام دینے والے صحافیوں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقوں اور تجارتی اداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فور جی و تھری جی انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین خاص طور پر صحافیوں، طلباء، سیاحوں، پیشہ ور افراد خاص طور پر تاجروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے تقریباً تمام انٹرنیٹ صارفین میں زبردست غم و غصہ ہے۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ذاکر موسٰی کی ہلاکت کے تناظر میں سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ بازی سے بچنے کے لئے احتیاط کے بطور اٹھایا گیا۔ آج دوپہر کے بعد کشمیر کے چند علاقوں میں ٹو جی انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی۔ ادھر آج تیسرے روز بھی کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال اور سرینگر میں کرفیو جیسی صورتحال بنی رہی۔ ریل سروس بھی آج تیسرے روز معطل رہی۔
خبر کا کوڈ : 796277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش