0
Saturday 25 May 2019 19:49

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی کراچی سرکلر ریلوے چلانے سے انکار

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی کراچی سرکلر ریلوے چلانے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بعد سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بھی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین چلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے سندھ کا نہیں، سرکلر ریلوے وفاق کو چلانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کراچی سرکلر ٹرین چلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد کیے جانے کے بعد اپنے جوابی بیان میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت ریلوے ٹریک سے تجاوزات ہٹا رہی ہے، کراچی سرکلر ریلوے وفاق کو چلانا ہے اور کے سی آر مکمل کرکے وفاق کو سندھ حکومت کے حوالے کرنا ہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے وفاق مکمل کرکے دے گا، تو پھر سندھ حکومت اسے چلانے کو تیار ہے، سندھ حکومت نے پہلے ہی کہا تھا کہ شیخ رشید کے ہوتے ہوئے کے سی آر مکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ابھی تک بیانات کے سوا کچھ نہیں کیا، ٹرینوں کا نظام پہلے سے خراب ہوتا جا رہا ہے اور شیخ صاحب عمران خان کو لوریاں سنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب