0
Saturday 25 May 2019 20:24

مالم جبہ کیس ہیڈ کوارٹرز کیجانب سے دو بار نظر ثانی کیلئے پشاور آفس بھجوایا گیا

مالم جبہ کیس ہیڈ کوارٹرز کیجانب سے دو بار نظر ثانی کیلئے پشاور آفس بھجوایا گیا
اسلام ٹائمز۔ مالم جبہ اراضی اسکینڈل نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل آفس کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا۔ مالم جبہ کیس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے دو بار نظر ثانی کیلئے پشاور آفس بھجوایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مالم جبہ اراضی اسکینڈل نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل آفس کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق مالم جبہ کیس ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے دو بار نظر ثانی کیلئے پشاور آفس بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مالم جبہ ریفرنس بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ ہیڈ آفس بھجوا دیا گیا۔ مالم جبہ اسکینڈل میں ملزمان پر قیمتی اراضی خلاف قانون لیز پر دینے کا الزام ہے۔ مالم جبہ سکینڈل میں وزیر دفاع پرویز خٹک، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان و دیگر نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 796287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے