QR CodeQR Code

متحدہ اپوزیشن جی بی اسمبلی کا آئینی حقوق کیلئے عید کے بعد عوام کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

25 May 2019 21:49

قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمیٹیوں کا وقت گزر گیا، جی بی کے عوام کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی نے آئینی حقوق کیلئے عید کے بعد عوام کو سڑکوں پر لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اپوزیشن ممبران کیپٹن (ر) محمد شفیع، جاوید حسین، نواز خان ناجی، عمران ندیم اور بی بی سلیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب کمیٹیوں کا وقت گزر گیا، گلگت بلتستان کی قوم کسی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو من و عن قبول کر کے متنازعہ حقوق دیے جائیں۔ اپنے حقوق کے حصول کے لئے عید کے فوری بعد گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس بار جی بی کے عوام اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔ اپوزیشن ممبران نے گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی، سیاسی پارٹیوں اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تیاری شروع کریں، جی بی کے عوام کے ساتھ بہت مزاق ہو چکا، اب کوئی ظلم نہیں سہیں گے، اپنے حقوق کے لیے جی بی کی قوم کو نکلنا ہو گا۔ عوام متحدہ اپوزیشن کے ہاتھ مضبوط کریں اور حقوق حاصل کرنے ہیں تو عید کے بعد سڑکوں پر نکل جائیں۔


خبر کا کوڈ: 796292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796292/متحدہ-اپوزیشن-جی-بی-اسمبلی-کا-ا-ئینی-حقوق-کیلئے-عید-کے-بعد-عوام-کو-سڑکوں-پر-لانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org