0
Saturday 25 May 2019 23:56

شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں، مرتضیٰ وہاب

شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز، مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سندھ میں ایڈز کے پھیلاؤ سے زیادہ ریلوے پر توجہ دیں، سندھ حکومت نے ایڈز کنٹرول کے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کے محکمہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، سندھ میں ایڈز کے شوشہ کو چھیڑنا اپنی ناکامی کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو چلانا شیخ رشید کے بس کی بات نہیں، ریلوے کے خسارہ سے منہ چھپانے کیلئے شیخ رشید سندھ حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور سرکلر ریلوے کو چلانے کیلئے شیخ رشید نے ہاتھ اٹھا دیئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر ریلوے کی صوبائی محکمہ صحت پر تنقید سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ماضی اور زبان سے بچہ بچہ واقف ہے، شیخ رشید نے ہر حکومت میں اپنی زبان سے کاسہ لیسی کی ہے اور سرکلر ریلوے کو چلانے میں ناکامی پر شیخ رشید سندھ حکومت پر برس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے ریوینیو سے پلنے والے آج سندھ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بدزبانی پر کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے جیسا ہے۔
خبر کا کوڈ : 796306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش