0
Sunday 26 May 2019 03:32

نیب اپنے مقاصد میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کر دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

نیب اپنے مقاصد میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کر دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کے طرز احتساب سے ملکی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا، نیب ادارے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے، پہلے ہی دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے، جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہوگا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی انتقام کے نتیجے میں سیاست کے طرز عمل کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا، نیب کے طرز احتساب سے ملک کی سیاست کے ساتھ  معیشت بھی ڈوب جائے گی، نیب اپنے مقاصد میں بالکل ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کردینا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا لیکن جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیئے گئے جس پر چیئرمین نے استعفی دے دیا اور پھر حکومت نے کے پی سے احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا۔
خبر کا کوڈ : 796309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب