0
Sunday 26 May 2019 07:48

عمران خان کا بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ کا دورہ

عمران خان کا بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی اسلام آباد سے نکلے، سرگودھا، خوشاب اور تلہ گنگ پہنچ گئے، اسپتالوں میں ایک بستر پر 4،4 بچوں کو دیکھ کر برہم ہوگئے۔ وزیراعظم نے مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ لی، تیمارداروں سے ان کے پیاروں کا حال پوچھا، وارڈز میں جاتے ہوئے ایک بچہ باپ کے کندھے پر سوار نظر آیا تو اس سے بھی حال احوال پوچھ لیا۔ تلہ گنگ کے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں سوال کئے، روزنامچہ چیک کیا، قیدیوں سے ان کے جرائم کے بارے میں دریافت کیا، کہا نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو تھانے میں خوف نہ ہو، چاہتا ہوں لوگ سمجھیں کہ پولیس اسٹیشن ان کے تحفظ کیلئے ہے۔ نہ پروٹوکول، نہ سکیورٹی، نہ گاڑیوں کے قافلے نہ کوئی تام جھام، عوام کو کیا سہولتیں مل رہی ہیں، کیا مشکلات درپیش ہیں، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کو چھوڑ کر خوشاب، سرگودھا اور تلہ گنگ کے طوفانی دوروں پر نکل کھڑے ہوئے۔ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ایسے پہنچے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی پتہ نہ چلا، بچوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پہنچے تو ایک لوگ وزیراعظم کو دیکھ کر حیران رہ گئے، بیڈ پر 4، بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم برہم ہوگئے، لیڈی ڈاکٹر سے تفصیلات پوچھ لیں۔

سرگودھا سے خوشاب پہنچے تو جوہر آباد کے اسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کے تیمارداروں سے ان کے پیاروں کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی، نومولود کے والد نے بیٹے کا نام عمران خان رکھ دیا۔ خوشاب سے تلہ گنگ پہنچے تو سیدھا تھانہ سٹی کا رخ کیا، روزنامچہ چیک کیا، حوالات میں قیدیوں سے پوچھا کہ کس جرم میں یہاں پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے سٹی تھانے میں کھڑی گاڑیوں کی موجودگی پر بھی سوال کئے۔
 
خبر کا کوڈ : 796320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش