0
Sunday 26 May 2019 11:00

سری لنکا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن

سری لنکا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن
اسلام ٹائمز۔ سری لنکن فوج نے ایسٹر دھماکوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، ان حملوں میں 258 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ دھماکے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اس کے مضافات میں قائم 3 مسیحی عبادت گاہوں اور متعدد ہوٹلز میں کیے گئے تھے، جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جبکہ کشیدہ صورحال کے دوران مسلمانوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ 'کولمبو کے مضافات میں 3 علاقوں کو گھیرے میں لے کر ان میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے'۔ اس کے علاوہ ایسا ہی ایک آپریشن کولمبو کے قریب ملک کے شمال مغربی صوبے میں بھی جاری ہے جہاں گذشتہ ماہ مسلمانوں کی املاک، دکانوں اور مسجد، پر ہونے والے حملوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ملک کی سیکورٹی فورسز نے مسلمان اقلیت والے جزیرے سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں سری لنکا کے آزادی کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی ایس ایل) نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ دھماکوں کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے صورت حال میں مسلمانوں پر حملے رکوانے میں ناکام رہے۔ ایچ آر سی ایس ایل نے قائم مقام پولیس چیف چاندانا وکرمارتنے کو تحریر کیے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ 21 اپریل کے واقعات کے بعد مسلمان برادری کو تشدد سے بچانے کے لیے بظاہر اقدامات نہیں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 796346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش