QR CodeQR Code

یوم علیؑ، لاہور میں انٹر میڈیٹ کا ہونیوالا پرچہ ملتوی کر دیا گیا

26 May 2019 12:17

فرسٹ ایئر کا انگریزی کا پیپر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت شہر میں لوکل چھٹی ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ شہر میں تعطیل اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث طبلہ کا پیپر دینے کیلئے امتحانی سنٹر پہنچنا مشکل تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت 27 مئی یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ہونیوالا فرسٹ ایئر کا انگریزی کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ ملتوی کیا جانیوالا انگریزی کا پیپر 4 جون کو لیا جائے گا۔ تفصیلات کے  مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت 27 مئی کو ہونیوالا فرسٹ ایئر کا انگریزی کا پیپر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت شہر میں لوکل چھٹی ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ شہر میں تعطیل اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث طبلہ کا پیپر دینے کیلئے امتحانی سنٹر پہنچنا مشکل تھا اوراس وجہ سے پیپر ملتوی کیا گیا ہے۔ ملتوی کیا جانیوالا انگریزی کا پیپر 4 جون کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 796356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796356/یوم-علی-لاہور-میں-انٹر-میڈیٹ-کا-ہونیوالا-پرچہ-ملتوی-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org