QR CodeQR Code

پشاور، انتظامیہ و پولیس کا آپریشن، بھاری مقدار میں کھلونا اسلحہ برآمد

26 May 2019 12:49

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان کی سربراہی میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس گوہر خان اور علاقہ ایس ایچ او نور محمد خان کے ہمراہ پیپل منڈی میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پیپل منڈی میں بھاری مقدار میں کھلونا نما پلاسٹک کا اسلحہ اور بندوقیں برآمد کرتے ہوئے متعدد دکانیں اور گودام سیل کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور میں ہر قسم کے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہےاس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان کی سربراہی میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس گوہر خان اور علاقہ ایس ایچ او نور محمد خان کے ہمراہ پیپل منڈی میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے گوداموں کو سیل کر دیاجبکہ موقع سے دو سو مختلف کارٹن و بوریوں میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق اور آتش بازی کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر نے تمام کھلونا نما اسلحہ و بندوق کا کاروبار کر نے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی کاروبار ختم کر دیںبصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کارخانو مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں کھلونا نما اسلحہ کی مارکیٹوں میں بھی عید سے پہلے کاروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 796360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796360/پشاور-انتظامیہ-پولیس-کا-ا-پریشن-بھاری-مقدار-میں-کھلونا-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org