0
Sunday 26 May 2019 13:50

لاہور، ایس ایس پی کا یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور، ایس ایس پی کا یوم علیؑ کے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک نے یوم علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ روٹ سے ملحقہ جگہوں سےغلط پارکنگ اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی نے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو روٹ سے ملحقہ جگہوں پر تجاوزات اور غلط پارکنگ ختم کرانےکی ہدایت کی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے بھاٹی گیٹ، اکبری گیٹ، موچی گیٹ، مبارک حویلی اور اندرون شہر گلیوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 796369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش