QR CodeQR Code

یوم علیؑ، لاہور میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ

26 May 2019 13:59

یوم علیؑ کے جلوس پر سکیورٹی معاملات کو مدِنظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس پر جزوی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلوس کے روٹ اور گردونواح میں موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے لے کر رات 8 بجے تک بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی معاملات کو مدِنظر رکھتے موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یوم علیؑ  کے موقع پر مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے وائر لیس کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم پچاس سال سے زائد کے بزرگ اور خواتین کیساتھ افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ سکیورٹی معاملات کو مدِنظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس پر جزوی طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلوس کے روٹ اور گردونواح میں موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے لے کر رات 8 بجے تک بند رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 796371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796371/یوم-علی-لاہور-میں-موبائل-فون-سروس-جزوی-طور-پر-معطل-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org