QR CodeQR Code

ہری پور سے 6 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد

26 May 2019 14:06

پولیس نے بتایا کہ بچے کو وحشیانہ تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اُس کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ہری پور پولیس کے مطابق 24 مئی کو سرائے صالح کے رہائشی حبیب الرحمان نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کا بیٹا 6 سالہ حسیب اللہ پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی تھی، تاہم گذشتہ روز حسیب اللہ کی برہنہ لاش گھر کے قریب واقع ویرانے سے برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے واضح اور گہرے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کو وحشیانہ تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اُس کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی پوسٹ مارٹم کردی گئی ہے جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد واضح ہوجائے گا کہ یہ جنسی زیادتی کا کیس ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ہری پور میں ایک بچے کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 796373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796373/ہری-پور-سے-6-سالہ-بچے-کی-برہنہ-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org