0
Sunday 26 May 2019 14:16

سیدو شریف ائیرپورٹ کو 20 سال بعد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

سیدو شریف ائیرپورٹ کو 20 سال بعد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے سوات کے سیدو شریف ائیرپورٹ کو 20 سال بعد دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 سال قبل جب ضلع سوات میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیدو شریف ائیرپورٹ کو بند کردیا تو جو تاحال بند ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان سے سیاحت کے فروغ اور وادی سوات کے باسیوں کی سہولت کےلئے سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹس شروع کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ محکموں کو تیاری اور انتظامات مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ضلع سوات اور خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سیدو شریف ایئرپورٹ کو ڈومیسٹک فلائیٹس کیلئے اکتوبر 2019 سے کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ائیرپورٹ کو انٹر نیشنل معیار کا بنانے کیلیے 2 ارب روپے کی لاگت سے 1400 کنال اراضی خرید لی گئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت ائیرپورٹ کھولنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ ائیرپورٹ کی بحالی سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کے مشکلات ختم اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 796376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش